اداکارہ میرا کا ’چاند‘ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روٹھ گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 15:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان کی فلمی اداکارہ میرا سے شادی کا خواہشمند پسرور کا پست قامت چاند انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کا چاند ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روٹھ گیا ہے اور گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا۔سیالکوٹ کے علاقہ پسرور کے پست قامت چاند نے کچھ عرصہ قبل میرا سے شادی کی معصومانہ خواہش کا اظہار کرکے سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل کی تھی۔سوا دو فٹ کے چاند کی میرا سے شادی کی خواہش تو نہ پوری ہوسکی اور وہ اس خواہش کو اپنے دل میں لئے ہی ابدی نیند سوگیا۔