عالیہ بھٹ کے بغیر فلم ’’راضی ‘‘ نہیں بنا سکتی تھی، میگھنا گلزار

ہفتہ مئی 15:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار میگھنا گلزار نے کہا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے بغیر فلم ’’راضی ‘‘ نہیں بنا سکتی تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار میگھنا گلزار نے کہا ہے کہ جب سے میں نے سوچا کہ میں فلم بناوں گی تب سے میرے ذہن اور آنکھوں میں عالیہ بھٹ کا چہرہ ہی موجود ہے، اداکارہ عالیہ بھٹ ہی فلم’’’’راضی ‘‘ کے لئے میرا پہلا انتخاب تھیں، میرا نہیں خیال کہ ان کے بغیر کو ئی دوسرا اس فلم کے لئے موزوں ہو سکتا تھا، ان کے بغیر شاید میںفلم نہیں بنا سکتی تھی جس کے لئے ان کی بہت شکرگزار ہوں۔

فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی کہانی ہریندر سیکا کے ناول ’’کالنگ سہمت‘‘ سے ماخوذ ہے، فلم 11مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :