رنبیر کپور مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 15:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور پہلی بار مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں ایک اسپیشل گانا شامل کیا گیا ہے جو اداکار رنبیر کپور اور مادھوری ڈکشٹ پر فلمایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اداکار رنبیر کپور اور مادھوری ڈکشٹ اس سے قبل فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی ‘‘ کے گانے ’’گھاگرا‘‘ میں کام کر چکے ہیںجس میں ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا۔ ہدایتکار تیجس پرابھا وجے ڈیوسکر کی فلم میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اداکار سومیت راگھاون اور رینوکا شاہانے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :