سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ روپے کی پیشکش

ہفتہ مئی 15:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ سٹار سلمان خان کی فلم ’ ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش ہوئی ہے جو کہ فلمی دنیا کی بڑی آفر ہے ، سلمان خان کی فلم ’ ریس 3‘ 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے اور فلم کی نمائش میں کم ہی عرصہ رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور فلم کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے لیکن اب فلم کے ٹریلر جاری ہونے سے پہلے ہی بڑے بڑے پروڈکشن ہاؤسز فلم کی خریداری کے لیے لائن میں کھڑے ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی خریداری کے لیے ’فوکس اسٹار اسٹوڈیو‘،’ریلائنس انٹرٹینمنٹ‘، ’یش راج فلمز‘ اور ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے بولیاں لگائی تھیں لیکن ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے سب سے بھاری پیش کش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔