مادھوری کی مراٹھی فلم ’’ بکٹ لسٹ‘‘ کا ٹریلر جاری

ہفتہ 5 مئی 2018 15:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت اپنی پہلی مراٹھی فلم' بکٹ لسٹ' میں کام کررہی ہیں۔حال ہی میں ان کی مراٹھی فلم کا ٹریلر ریلیز ہواہے۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں مادھوری کسی عام خاتون کی طرح اپنی سہیلی سے بالی وڈ ہیرو رنبیر کپور کیساتھ سیلفی لینے کی خواہش کرتی ہیں ایسے میں رنبیر کپور ان کے سامنے بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کے اس ٹریلر میں وہ ایک روایتی گھریلو خاتون دکھائی دے رہی ہیں۔مادھوری کی یہ فلم ایک فیملی ڈرامہ ہے۔ وہ فلم میں ایک بہو، بیوی اور ماں کا کردار ادا کررہی ہیں۔اس کی کہانی خاندانی روایتوں پر مبنی ہے۔ یہ فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :