سرگودھا، دو حقیقی بھائیوں سے لاکھو ں روپے مالیت کی چرس برآمد

ہفتہ 5 مئی 2018 15:30

سرگودھا۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) اربن ایریا پولیس کی کارروائی ، دو حقیقی بھائیوں سے لاکھو ں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی ملک غلام عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او اربن ایریا انسپکٹر طارق احمد شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فیاض پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ رحمانپورہ کے رہائشی منشیات فروش دو حقیقی بھائی راشداور عمرپر ریڈ کرکے اسکے قبضہ سے چارکلو گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارروائی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :