عدالتوں کا کام حکومت چلانا اورمیراکام عدالت چلانا نہیں،وزیراعظم

ملک عدالتی فیصلوں سےنہیں جمہوریت سےترقی کرتا ہے،بہت سے لوگوں کی خواہش ہے الیکشن نہ ہوں،الیکشن 25 جولائی سےپہلے ہوںگے،ہرپاکستانی جانتا ہےکہ ووٹ نوازشریف کا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مئی 2018 15:30

عدالتوں کا کام حکومت چلانا اورمیراکام عدالت چلانا نہیں،وزیراعظم
ناروال(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ الیکشن نہ ہوں،ملک عدالتی فیصلوں سے نہیں جمہوریت سے ترقی کرتا ہے،عدالتوں کا کا م حکومت چلانا نہیں، میرا کام عدالت چلانا نہیں، الیکشن 25جولائی سے پہلے ہوں گے،ہرپاکستانی جانتا ہے کہ ووٹ نوازشریف کا ہے۔انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف الیکشن نہیں لڑرہے لیکن ہرپاکستانی جانتا ہے کہ ووٹ نوازشریف کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے جن کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔جوخود کچھ نہیں کرسکتے وہ الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہوکام وہ کرے جس سے ملک کی ترقی ہو انتشار نہ پھیلے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کس جماعت نے ملک کی ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک عدالتی فیصلوں سے ترقی نہیں کرتا۔

میں نے ہمیشہ کہا کہ ملک کوچلنے دیں۔ جمہوریت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ملک اس وقت ہی ترقی کرے گا جب جمہوریت ہوگی۔ یہ سلسلہ جاری رہا،سیاست آگے چلتی رہی عوام نے صحیح فیصلہ کیا توملک اورترقی کرے گا۔ ہماری حکومت آئی تو3 فیصد گروتھ تھی آج 6 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ے فیصلے آرہے ہیں کہ کوئی بھی افسر کام کرنے کوتیار نہیں ہے۔

ہم نے کبھی عدالتی فیصلوں کوچیلنج نہیں کیا۔ کوئی شبہ نہیں کہ انتشارنہ ہوتا تو ہم بہت زیادہ ترقی کے قابل ہوتے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ وہ کام مت کریں جس سے ملک اندھیروں میں جائے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں الیکشن 25جولائی سے پہلے ہوں گے۔جولائی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ سیٹیں لے کرکامیاب ہوگی۔بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ الیکشن نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا فیصلہ سب دیکھ لیں گے۔