ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ

ہفتہ 5 مئی 2018 15:30

سرگودھا۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عقیق الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سیف اللہ گوندل، ڈپٹی محمدآصف ممتاز لک و دیگر جیل حکام بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پرخواتین اور نو عمر اسیران کی بارکوں میں جا کر ان کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس دوران حوالاتیوں سے انکے مسائل بھی دریافت کئے اور انتظامیہ کو فوری حل کے احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :