سرگودھا اور گردونواح میں(آج) سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے

ہفتہ مئی 15:30

سرگودھا۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سرگودھا اور گردونواح میں(آج)اتوار کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے، ضلع بھر کے تمام اہم گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :