سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ڈھاکہ میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات

ہفتہ مئی 15:30

اسلام آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہفتہ کو ڈھاکہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے ٹویٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ہفتہ کو ڈھاکہ میں اسلامی ملکوں کی تنظیم(او آئی سی)کے وزراء خارجہ کونسل کی45ویں سیشن کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ ،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔