پاکستانی وزیر دفاع اور تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان تمام تنازعات کے پٴْرامن حل پر یقین رکھتا ہے ،ْخرم دستگیر خان خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے ،ْ وزیر دفاع

ہفتہ 5 مئی 2018 15:50

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان تمام تنازعات کے پٴْرامن حل پر یقین رکھتا ہے،خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ہفتے کو وفاقی وزیردفاع خرم دستگیرنے تاجکستان کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل شیرعلی مرزو سے دوشنبے میں ملاقات کی ۔

تاجک وزیر کے ساتھ ملاقات میں خرم دستگیر نے زوردیاکہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک ہونے کی وجہ سے پاکستان اورتاجکستان دونوں کو سیکیورٹی کے مشترکہ چیلنجوں اور خطرات کاسامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام تنازعات کے پٴْرامن حل پر یقین رکھتا ہے اورخطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔خرم دستگیرنے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے گوادر سے کاشغر اورتاجکستان میں مریحاب تک تک روابط اوراتحاد کے نئے اور منفرد مواقع فراہم ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دفاعی صنعت نے خاطر خواہ ترقی کی ہے اور معیاری دفاعی مصنوعات تیار کررہاہے اور دفاعی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش پر زوردیا۔وزیردفاع نے انسداد دہشتگردی کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل ولادی میرورون کو سے بھی ملاقات کی۔