کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑیں، درجہ حرارت میں کمی

ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ اورہوا میں نمی کا تناسب 51فیصدریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 5 مئی 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) شہر قائد میں دو دن کی شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ اورہوا میں نمی کا تناسب 51فیصدریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، اتوارکوکراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :