سردار محمد بخش خان مہر اور ڈاکٹر نیاز علی عباسی کھلاڑیوں کی شان اور سرمایہ ہیں، عابد علی ایڈووکیٹ

ایاز موتی والا وزیر کھیل اور سیکرٹری اسپورٹس کے خلاف ہرزہ سرائی پر7دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،کلیم اعوان

ہفتہ 5 مئی 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) 6سال کے عرصہ کے بعد ہونے والے عظیم الشان، بے مثال،شاندار اور جوش وولولے بھرپور ہونے والے سندھ گیمز نے کھلاڑیوں کے دکھوں کا مداوا کیا ہے اور ان کے احساس محرومی کو دور کیا ہے جس کا تمام تر سہرا جواں ہمت جواں سال وزیر کھیل سندھ سر دار محمد بخش خان مہر اور دور اندیش سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی اور ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی کو جاتا ہے۔

یہ بات آج وزیر کھیل ، سیکریٹری اسپورٹس اور ڈائریکٹر اسپورٹس کی ہمایت میںمزار قائد اور گلشن اقبال میںسخت سیکورٹی میں ہونے والے ایک بڑے مظاہرے سے خطاب کے دوران پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل اورسندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئر مین عابد علی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے نام نہاد تاجر رہنما ایا ز موتی والا کی طرف سے سندھ اسپورٹس کے قابل احترام رہنماؤں کے خلاف لغو ، بے بنیاد اور بے سروپا الزامات کی سخت مذمت کی ہے اور کراچی چیمبر آف کارمرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی کے محب وطن تاجران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نفسیاتی مریض ایاز موتی والا کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

عابد علی ایڈووکیٹ اور کلیم اعوان نے ایاز موتی والا کو خبردار کیا ہے کہ وہ 7دنوں کے اندروزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گااور روزانہ کی بنیاد پر ایاز موتی والا کے خلاف مظاہر ہ مہم شروع کی جائے گی ۔