پی ٹی آئی نے رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

پی ٹی آئی نےرانا ثناءاللہ کو5 کروڑ روپےہرجانےکا نوٹس بھجوا دیا رانا ثناء اللہ نےپی ٹی آئی خواتین سےمتعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے،رانا ثناء اللہ7روزمیں معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔لیگل نوٹس کا متن

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ مئی 15:50

پی ٹی آئی نے رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی 2018ء) : تحریک انصاف کی رہنماء عظمیٰ کاردار نے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو5 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا، رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی جلسے کی شرکاء خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کو پنجاب اسمبلی کے فلور پرپی ٹی آئی خواتین سے معافی مانگنے کے مطالبے کے بعد اب ان کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں نے رانا ثناء اللہ کے خواتین کارکنان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پراحتجاجی مظاہرے بھی جبکہ بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلی میں قراردادیں بھی جمع کروائیں۔ قراردادوں میں وزیرقانون رانا ثناء اللہ سے معافی اور قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم رانا ثناء اللہ نے یہ کہتے ہوئے معافی مانگنے سے انکار کردیا کہ پہلے عمران خان بھی خواتین کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر معافی مانگیں۔

اس کے برعکس وزیراعلیٰ پناب شہباز شریف نے ایک تقریب کے دوران پی ٹی آئی خواتین سے معذرت کی۔ انہوں نے کہاکہ اگر رانا ثناء اللہ کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تومعافی چاہتا ہوں۔ رانا ثناءاللہ کے باین پر ن لیگی رہنماؤں نے بھی مذمت کی۔ تاہم اب رہنماء عظمیٰ کاردار نے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو5 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ نوٹس کے مطابق رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی جلسے کی شرکاء خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ وزیر قانون پنجاب نے پاکستان کی 52 فیصد خواتین کی تضحیک کی۔نوٹس میں مطالبہ کیا کہ رانا ثناء اللہ 7روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہوں۔