سہارا گرو پ کو امریکا میں پلازاہوٹل کے خریدار مل گئے،

وہائٹ سٹی وینچرز کا ً4 ہزار کروڑ روپے میں اسکے بیشتر حصص خریدنے کا معاہدہ

ہفتہ 5 مئی 2018 16:11

سہارا گرو پ کو امریکا میں پلازاہوٹل کے خریدار مل گئے،
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سہارا گرو پ کو امریکا میں پلازاہوٹل کے حصص کے خریدار مل گئے،وہائٹ سٹی وینچرز کے ساحل خان اور حاکم آرگنائزیشن کے کامران حاکم نے تقریبا ً4 ہزار کروڑ روپے میں پلازا ہوٹل کے بیشتر حصص خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ہوٹل میں سہارا گروپ کے بانی سبرتو رائے 70فیصد حصص کے مالک ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطا بق دونوں گروپ کی جانب سے فی الحال 200کروڑ روپے جمع کرائے جاچکے ہیں، معاہدے سے انحراف پر رقم واپس نہیں کی جائیگی۔

واضح ہو کہ پلازا ہوٹل 1907ء میں تعمیر کیا گیا تھا، یہ واحد ہوٹل ہے جو تاریخی مقامات کی فہرست میں درج ہے۔سہارا گروپ کے چیئرمین سبرتو رائے اور چٹوال نے 2012ء میں پلازا ہوٹل مشترکہ طور پر خریدا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس کے حصص کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

سہارا گروپ کے کارپوریٹ فائننس کے صدر سندیپ وادھوا اور پلازا ہوٹل میں 5 فیصد حصص رکھنے والے سنت سنگھ چٹوال نے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کو حکم جاری کیا تھا کہ سبھی سرمایہ کاروں اور بینکوں کے قرضے واپس کرے۔ سہارا گروپ کا دعویٰ ہے کہ وہ کٴْل بقایا رقم کا 95 فیصد حصہ واپس کرچکا ہے اور اس سلسلے میں سہارا گروپ کے چیئرمین نے 2 سال جیل میں گزارنے کے بعد 2016 ء سے پیرول پر باہر ہیں۔