عارف والا‘ چوتھی جماعت کا طالبعلم زیادتی کے بعد قتل، نعش کھیتوں سے برآمد

ہفتہ 5 مئی 2018 16:11

عارف والا‘ چوتھی جماعت کا طالبعلم زیادتی کے بعد قتل، نعش کھیتوں سے ..
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) تھانہ سٹی عارف والا کی حدود چک نمبر 59/EB میں لرزہ خیز واردات، چوتھی کلاس کے طالبعلم وقاص احمد کو قتل کردیا گیا ، 13 سالہ طالبعلم کی لاش مکئی کے کھیت سے مل گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عارف والا کے نواحی گا?ں چک نمبر 59/EB کے رہائشی مختیار احمد کا بیٹا چوتھی کلاس کا طالبعلم وقاص احمد جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول 59/EB عارف والا میں چوتھی کلاس کا طالبعلم تھا اور گزشتہ روز سکول سے واپستی پر لاپتہ ہوگیا اور والدین نے اس کی تلاش کی لیکن نہ ملا جبکہ دوسرے روز ملزم ابوبکر نے بتایا کہ فصل مکئی سے بدبو آرہی ہے، پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، ڈی پی او اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم رحمت علی عرف کاکا نے دو ساتھیوں سمیت بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد درانتی کے ساتھ گلا کاٹ کر نعش کو فصل مکئی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :