کارل مارکس کی دو سو ویں سالگرہ کی مناسبت سے نمائش شروع ،

600 سے ز ائد شخصیات کی افتتاحی تقریب میں شرکت ،نمائش پانچ اگست تک جاری رہے گی

ہفتہ مئی 16:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) کارل مارکس کی پیدائش کی دو سو ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں نمائش شروع ،600 سے ز ائد شخصیات نے مذکورہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،نمائش پانچ اگست تک جاری رہے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کارل مارکس کی پیدائش کی دو سو ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک نمائش یبجنگ کے قومی میوزیم میں شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس نمائش میں کارل مارکس ، اینگلز ،لینن کی قلمی تحاریر ،نوٹ بکس،ان کی دستخط شدہ کتابوں سمیت ایک سو سے زیادہ نایاب دستاویزات اور کتابوں کی نو سو سے زیادہ اوریجنل کاپیز ،ایک سو پچاس سے زیادہ تصاویر ،ستر سے زائد پینٹنگز اور چھ مجسمے شامل ہیں۔چھ سو سے زیادہ شخصیات نے مذکورہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔یہ نمائش پانچ اگست تک جاری رہے گی۔