ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جون سے 11 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا

ہفتہ مئی 16:14

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جون سے 11 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 11 روزہ ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ چھ ٹیمیں پاکستان،،،بھارت،،،بنگلہ دیش،،،سری لنکا،،،تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ہر ٹیم آپس میں ایک، ایک میچ کھیلے گی جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔