محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس ، اہم گواہ زینت جہاں کا بیان قلمبند

ملزمان کے خلاف کرپشن کے ثبوت نیب کو فراہم کردیے ہیں، مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،گواہ کا بیان

ہفتہ 5 مئی 2018 16:18

محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس ، اہم گواہ زینت جہاں کا بیان قلمبند
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس کی اہم گواہ زینت جہاں کا بیان قلمبند کرلیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا بیان پر جرح کرینگے۔ زینت جہاں نے بیان ریکارڈ کرایا کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ تحفظ فراہم کیا جائے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی، ملزم انعام اکبر سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو علالت کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔ کیس کی اہم گواہ زنیب جہاں کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ زینت جہاں نے بیان میں کہا کہ ملزمان کے خلاف کرپشن کے ثبوت نیب کو فراہم کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دبا میں لانے کی کوشش کی۔ مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

مجھے سیکورٹی دی جائیں میری جان خطرہ ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آپ سیکورٹی کہ حوالے سے درخواست جمع کرائیں۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا زینت جہاں کے بیان پر جرح کرینگے۔ ملزم انعام اکبر کے وکیل اظہر فاروق نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے خلاف دلائل دیئے۔ اظہر فاروق نے دلائل میں کہا کہ احتساب عدالت کو قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں۔آئندہ سماعت پر بھی اظہر فاروق دلائل جاری رکھیںگے۔عدالت نے سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔