لائنز ایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

ہفتہ 5 مئی 2018 16:18

لائنز ایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) احتساب عدالت میں لائنز ایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے خلاف ریفرنس کی سماعت عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی 7 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو احتساب عدالت میں لائنز ایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی, عدالت میں ملزمان فرید یوسفانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر ایڈشنل ڈائریکٹ عطا عباس اور راشد نسیم سمیت دیگرپیش ہوئے۔

وکلا کے ہڑتال کہ باعث عدالت نے ریفرنس بغیر کسی کاروائی کے 7 مئی تک ملتوی کردیا ۔ آج بھی نیب کے گواہ کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی ۔گذشتہ سماعت پر نیب کے گواہ صبیح رافع کا بیان قلم بند کیا گیا تھا ۔۔ملزمان پر فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی ہے۔۔ نیب کے جانب سے ملزمان پر الزم ہے کہ ملزمان نے لائنز ایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ کرکہ قومی خزانے کو اربوں رپیے کانقصان پہنچا تھا ۔

متعلقہ عنوان :