ضلع کورنگی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کو فروغ دیکر ترقی اور مسائل سے پاک ضلع بنا یا جائیگا،سید نیئر رضا

ہفتہ 5 مئی 2018 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عوام اپنے گھر کی طرح گلی ،محلے اور شہر کو اون کریں ٹرقیاتی منصوبوں کی حفاظت اور بلدیاتی انتظامات میں بلدیاتی اداروں سے تعائون کریں انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیکر ضلع کورنگی سے مسائل کا خاتمہ اور ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرکے شہر کراچی کا مثالی ضلع بنائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیز میں بلدیہ کورنگی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں خصوصاً سیوریج لائنوں کی تنصیب کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو سہولتوں کی فراہمی اور علاقائی ترقی کی انجام دہی میں بلاتفریق مصروف عمل ہے انہوںنے بتا یا کہ اس وقت ضلع کی تمام یونین کمیٹیز میں عوامی سہولتوں کی فراہمی خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے گرداب سے عوام کو نکالنے کے لئے پانی اور سیوریج کی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کا عمل جاری ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام نہی مگر عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی اور سیوریج کے بڑھتے ہوئے مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے بلدیہ کورنگی اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر پانی اور سیوریج سسٹم کی درستگی اور اسے اپ گریڈ کررہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقائی ترقی اور مسائل کے حل میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں ۔