کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 5 مئی 2018 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک، دوسری جانب پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پرانا گولی مار کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران لیاری گینگ وار کا کارندہ راشد ہلاک ہوگیا جو علاقے میں منشیات کے اڈے چلا رہا تھا اور گینگ وار ملزم ساجد ڈکیت کا ساتھی تھا ملزم کے دو ساتھی شہریار اور شیراز فرار ہوگئے ملزم راشد تربتی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، ادہر لانڈھی پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنل خرم سلیم اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ تحویل میں لے لیا گرفتار ملزمان جرائم کے عادی، اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ، پی آئی بی پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ملزم امجد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک من سے ذائد گٹکا برآمد کرلیا،چاکیواڑہ پولیس نے کارروائی کرکے دو منشیات فروش یوسف اور ابراہیم کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے منشیات اور مسروقہ سامان ملا، جبکہ اسٹیل ٹاون پولیس نے بسوں کے غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے بسوں اور کوچوں کے ٹکٹس قبضے میں لے کر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیا