پی پی پی کا نام تبدیل،پاکستان پیپلز پارٹی کی جگہ جانتے ہیں اب کیا نام رکھ دیا گیا۔۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ مئی 16:10

پی پی پی کا نام تبدیل،پاکستان پیپلز پارٹی کی جگہ جانتے ہیں اب کیا نام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مئی 2018ء) : ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے پاکستان پیپلز پارٹی کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ رات نعرے لگوائے کہ یہ شہر مہاجر آپ کا ، نہیں کسی کے باپ کا ۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ میں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا نام بھی تبدیل کر دیا ہے۔

اور نیا نام پاپا، پپھو اور پپو رکھ دیا ہے جس پر کارکنان نے خوشی سے نعرے لگائے۔ پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے کارکنان کے نعروں کا جواب دے کر ان کا لہو بھی گرما دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے، پیپلزپارٹی نے ٹنکی گرائونڈمیں جلسہ کیا لیکن وہاں پانی کی ٹنکی خالی تھی،جلسے کے بعد بھی وہاں پانی کی ٹنکی آج بھی خالی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے لوگوں کو جواب مل جائے گا، ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے پرانے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔جلسے کا مقصد یکجہتی اوراتحاد کوقائم کرنا ہے۔۔۔فاروق ستار نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے، آج پاکستان کو بچانا بھی ہے اورآگے بڑھانا بھی ہے۔

۔۔ایم کیو ایم میں دھڑے بندی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق ستارنے کہاکہ ہم بیٹھیں گے اور اختلافات کو حل کریں گے ،،،ایم کیوایم میں اصلاحات ہونی چاہئیں اور سب کا احتساب ہوناچاہیے۔۔کے الیکٹرک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکے الیکٹرک نے ابھی تک اپنا قبلہ درست نہیں کیا کراچی میں بجلی اور پانی کا شدید مسئلہ ہے،واٹر بورڈ بھی اپنا قبلہ درست کرے،انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعو ے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بن قاسم پاور پلانٹ بند ہوگیا، اسے اپنے منافع میں سے پاور پلانٹ کو بحال کرنا ہوگا۔