انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات شروع، دفعہ 144 نافذ

ہفتہ مئی 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (پارٹ II-) سالانہ امتحانات 2018کا آغاز ہو گیا ،پہلے روز نفسیات اورہوم اکنامکس کا پیپر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 71ہزار سے زائد طالب علم حصہ لے رہے ہیں جن کے لیی561امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت امتحانی مراکز میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ امتحان میں 5000 سے زائد نگران عملہ ڈیوٹیاں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :