سی آئی اے اقبال ٹائون کی بڑی کارروائی،

بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 6 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار متعددمقدمات ٹریس،39لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں

ہفتہ 5 مئی 2018 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 6 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار،متعددمقدمات ٹریس، 39لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون سید ریاض علی شاہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے انتہائی مطلوب خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 6 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران ، عاشق ، شکیل عرف ڈان ، طارق ، آصف مسیح، ارسلان مسیح شامل ہیں۔ملزمان کو CCTV فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان لاہور کے پوش علاقوںکے گھروں میں گن پوائنٹ پر داخل ہوتے اور معصوم شہریوں کو یرغمال بناکر واردات کرتے۔

جن سے متعددمقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔39 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرنے کے علاوہ بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے۔یہ امر قابل ذکرہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیںاور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی وارداتیں کر چکے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج سے کم نہ تھی۔ جو کہ ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے اس انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون سیدریاض علی شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔