احمدیار،ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون اور مویشی لوٹ لیے گئے

ہفتہ 5 مئی 2018 16:44

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون اور مویشی لوٹ لیے گئے تفصیل کے مطابق نواحی گائوںبیلی دلاور کے رہائشی محمدزمان سے موٹرسائیکل سوار مشتاق نے کے نزدیک نقدی 20ہزار روپے چھین لیے اورغلہ منڈی میں محمدعباس کے ملازم زوہیب نے نقدی اور موبائل فون کل مالیت70500 روپے چرالیے محلہ اوبلاک میں عثمان اسلم کے گھر کے باہر سے موٹرسائیکل نمبرSLK/3050 مالیت 50ہزار روپے نامعلوم افراد لے اڑے جبکہ نواحی گائوں بلاڑہ حسنکا میں نوراحمد کے احاطہ مویشیاں سے اسحاق اور توگا 3 کس ساتھیوںسے ملکر دوعدد بھینس مالیت پانچ لاکھ روپے چرالی اور نواحی گائوں 89/EBمیں محمداصغر کے احاطہ مویشیاں سے ریاض ، سلیم ، امداد ،غیاث، مظہر اور اشرف نے دوعدد گائے مالیت380000 روپے چوری کرلیں مقدمات درج کر لئے گئے۔