آزادکشمیرپرامن خطہ ہے ،ْ قانو ن شکنی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ،ْراجہ فاروق حیدر

تعلیمی اداروں کو جرائم پیشہ افرا د کی اماج گاہ نہیں بننے دیا جائے گا ،ْ انتظامیہ فوری طور ان اداروں کے اندر غیر قانونی اسلحہ والوں کیخلاف کارروائی کرکے رپور ٹ پیش کرے ،ْوزیر اعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 5 مئی 2018 16:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعظم آزادجموںکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیرپرامن خطہ ہے ۔قانو ن شکنی کے مرتکب افراد کا تعلق خواہ کسی برادری، علاقے یا گروہ سے کیوں نہ ہو کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔تعلیمی اداروں میںغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور ان کی کوئی گنجائش نہیں ان کا ٹھکانہ جیل ہے ۔

ہم ظالم کے مقابلے میں مظلوم کے ساتھ ہیں۔ راجہ قیصر کے قتل کا انتہائی دکھ ہے۔اورپولیس جلد از جلد ملزموں کو سزا دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردارا دا کرے ۔کیس کا جلد چالان پیش کیا جائے ۔ جرم کرنے والے کی کوئی برادری نہیںہوتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں سی ایم ایچ روڈ پر قتل ہونے والے راجہ قیصر مرحوم کے گھر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو جرائم پیشہ افرا د کی اماج گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ انتظامیہ فوری طور ان اداروں کے اندر غیر قانونی اسلحہ والوں کے خلاف کارروائی کرکے رپور ٹ پیش کرے ۔تعلیمی ادروں کے اندر طلبہ یونین کی بحالی بھی زیر غور ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ایسے ضوابط طے کیے جائیں گے تاکہ کوئی بھی منفی رجحان رکھنے والا شخص تعلیمی ادارے میں داخل ہی نہ ہوسکے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس کیس کے معاملے میں انتظامیہ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور ملزمان کو سزا دلوانے کے عمل کو تیز کردیا جائے ،مقتول کے خاندان کو کہیں کسی طرح بھی پریشانی کا سامنہ ہو اگر وہ سمجھیں کہ پولیس یا انتظامیہ کا م نہیں کررہی تو براہ راست میرے علم میں لائیں ۔