صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے سکولوں کے خلاف شکنجہ تیا ر، 13ہائی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری

ہفتہ 5 مئی 2018 16:45

لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے سکولوں کیخلاف شکنجہ کس لیا گیا،چیف منسٹرمانیٹرنگ فورس پنجاب نے ناقص صفائی کے انتظامات پر لاہور کی13 سرکاری ہائی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر چیف منسٹر مانیٹرنگ فورس پنجاب نے مختلف سکولوں کے دورے کے دوران صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، ناقص صفائی پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مغل پورہ، سی ڈی جی ایل کورٹ خواجہ سعید، گورنمنٹ گرلزہائی سکول وسن پورہ سکیم نمبر دو، سی ڈی جی بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ،گورنمنٹ ماڈل سکول وسن پورہ، گورنمنٹ یاسمین گرلزہائی سکول مغل پورہ، گورنمنٹ ہائی سکول چونگی امرسدھو اورگورنمنٹ گرلزہائی سکول ای بلاک گلشن راوی سمیت دیگر13سرکاری سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں مذکورہ سکولوں کے سربراہوں کو گندگی کو ایک روز میں ختم کرنے کے ساتھ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کو ناقص انتظامات سے متعلق تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :