ٹنڈو محمد خان ،ْگائوں امیر بخش خاصخیلی کے رہائشیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ مئی 17:11

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ٹنڈو محمد خان کے قریبی گائوں امیر بخش خاصخیلی کے درجنوں رہائشیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے نعریبازی کی ، اس موقع پر فتح محمد خاصخیلی، پنہوں خاصخیلی، غلام رسول خاصخیلی اور دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایہ کہ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ گائوں حاجی محمد زئور میں چھاپہ مار کر آتش گیر مادہ برآمد کر کے چند ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اور ان سے بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقا پرامن ہے، اور یہاں پر اس طرح کی سرگرمیوں کو کسی بھی صورت براداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :