مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلے میں آر ایس پی این اور این آر ایس پی کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

ہفتہ مئی 17:11

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلے میں آر ایس پی این اور این آر ایس پی کی جانب سے مقامی ہال میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی رہنمائوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر ای ڈی سی ون جنید سموں ، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شیر امین لاکھو، انیس میمن جلیل اللہ کھوکھر، عمران قریشی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی وابسطہ ہے، جس ملک میں مزدور خوشحال ہوتاہے تو وہ ملک ترقی کرتا ہے، جمہوری حکومتوں نے ہمیشہ مزدوروں کی فلاح بھبود کے لئے کام کیا، مزدروں کی زندگی کو مزیدبہتر بنانے کے لئے حکمرانوں کو چاہئے کے وہ مزدور پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ان کی بہتر مستقبل کے لئے عملی اقدامات کریں۔