ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،

2ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں چرس برآمد

ہفتہ 5 مئی 2018 17:11

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نسیم آرا پنہور کی ہدایت پر ٹنڈو محمد خان کے علاقے گھمرانی گائوں کے قریب منشیات فروش عطن ملاح کی اوطاق پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور آفیم برآمد کر کے دو افراد حیدرعلی خاصخیلی اور حضور بخش خاصخیلی کو گرفتار کر کے منشیات آرڈینس کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ فرار ہونے والے منشیات فروش عطن ملاح کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :