کوئٹہ شہر پشتو ن اکثریتی شہر کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی گئی ہے ،نواب محمد ایاز خان

شیرانی اور موسیٰ خیل کو ایک صوبائی حلقہ اور واشک کو نیا حلقہ بنانا پشتون بلو چ صوبے میں قومیت اور لسانیت کو ہوا دینے کے مترادف ہے ، ممبر صوبائی اسمبلی

ہفتہ 5 مئی 2018 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) پشتون اولس قومی جرگہ کے کنوینر،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما،ممبر صوبائی اسمبلی نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے اپنے بیان میں موجودہ حلقہ بندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ کوئٹہ شہر جو پشتو ن اکثریتی شہر ہے کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

موسیٰ خیل اورضلع شیرانی کو ایک صوبائی حلقہ بنادیاگیا ہے جبکہ مو سیٰ خیل کو قومی اسمبلی کے حلقے میں لورالائی ،زیارت ، ہرنائی اور دکی کے ساتھ شامل کیاگیا ہے اسی طرح ضلع شیرانی کو قومی اسمبلی کے حلقے میں ضلع ژوب اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے ساتھ شامل کیا گیاہے انہوں نے کہا کہ شیرانی اور موسیٰ خیل کو ایک صوبائی حلقہ اور واشک کو نیا حلقہ بنانا پشتون بلو چ صوبے میں قومیت اور لسانیت کو ہوا دینے کے مترادف ہے ۔

اسی طرح ہرنائی اور زیارت کو یکجاکرکے پشتون دشمنی کا ثبوت دیا جارہا ہے جس کی ہر فورم پرپر زور مذمت کریں گے۔