عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ‘اعجاز چوہدری

ہفتہ مئی 17:30

عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرتے ہوئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصا ف کی خواتین کے خلاف مسلسل زبان درازی کرکے عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ جو معرکہ مارہے ہیں وہ خود ان کے پائوں کی زنجیر ثابت ہوگا انہیں اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے یہ یاد کھیںکہ ان کے اقتدار کی رخصتی کا وقت بہت قریب آگیا ہے ، ایسا نہ ہو کہ ہاتھوں سے دی ہوئی گرہو ںکو دانتوںسے کھولنا پڑے ۔

و ہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنما شبیر سیال کے اعزاز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے درباریوں کی جانب سے مسلسل عدلیہ اور ملکی اداروں کے خلا ف ہرز ہ سرائی جاری ہے ۔اس موقع پر ایم پی اے شنیلاروت ، ثوبیہ کمال خان ،،ڈاکٹر عاطف الدین ، میاںاخترحسین ، فیا ض بھٹی ، جاوید بھٹی ، چوہدری ریاض ِ، مہرنعیم اللہ تاج ، ملک طاہر ، فقیر حسین ، ذوالفقار کمبوہ ، چوہدری ساجد حسین ، عثمان صدیقی ، ناصر جٹ ، ارمغان صادق،ملک عارف ، متیاس اے خان ، ملک امین ،بابر بھٹی ، منفرگوندل،غلام نبی ورک، ارشد ، بلال حسین ، الطاف بٹ ،سعید مغل ، آفتاب گل ، محمد اکرم ، عمران مانا، محمد توقیر ، محمد شاہد ، آصف مقبول ، ملک امین ، حارث ، سید محسن شاہ ،جمشید علی سمیت پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے گوجرانوالہ سے پارٹی رہنما رانا ساجد نے ملاقات کی اور آئندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔