اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات 14مئی سے شروع ہوں گے

یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ رول نمبر سلپس بھی امتحان میں شرکت کے لیے قابل قبول ہوںگی

ہفتہ مئی 17:30

اسلام آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2017ء میں پیش کیے گئے بی ایس )مائیکروبیالوجی ،ْ کیمسٹری ،ْ فزکس ،ْ ریاضی ،ْ شماریات ،ْ انوائرمنٹل سائنس اور اکائونٹنگ(،ْ پی جی ڈی ،ْ ایم اے ،ْ ایم ایس سی ،ْ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات پورے ملک میں ایک ساتھ 14مئی سے شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

طلبہ کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں،طلبہ کی سہولت کے لیے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر بھی جاری کردی گئی ہیں،ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر کے حاصل کی گئی رول نمبر سلپس بھی امتحان میں شرکت کے لیے قابل قبول ہوںگی۔ طلبہ کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر امتحانی مراکز قائم کردیے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں، ایسا کرنا خود اُن کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلباء و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لیے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :