رحیم یار خان ،ْوزیر اعلی پنجاب کے دورہ کے موقع پر انتظامیہ کی صحافیوں سے بدسلوکی ،شہباز شریف نے کمیٹی قائم کر دی ، انصاف کی یقین دہانی

ہفتہ 5 مئی 2018 17:34

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی آمد پر صحافیوں سے انتظامیہ کی بدسلوکی پر صحافی برادری نے احتجاج کیا اورتقریب کا بائیکاٹ کردیا وزیر اعلی پنجاب نے صحافیوں سے بدسلوکی پر کمیٹی قائم کردی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔