بارش برسانے والا نیا سلسلہ ملک میں داخل ،پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری کا امکان

سندھ کے بیشتر علاقوں میں مرطوب اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ،بارش کا کوئی امکان نہیں،بلوچستان میں موسم خشک رہے گا

ہفتہ مئی 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بارش برسانے والا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے سے پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے جو پنجاب کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور 9مئی تک جاری رہے گا، جس کے باعث آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر بالائی علاقوں مری،، اسلام آباد،، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویڑن میں بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے وسطی علاقوں فیصل آباد،، ساہیوال، اوکاڑہ، بھکر میں بھی کہیں کہیں اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کہیں کہیں اور جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر اور کشمیر گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم بلوچستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں مرطوب اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :