وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان 2 روزہ دورہ کوٹلی پر (کل)پہنچیں گے

ہفتہ مئی 17:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان 7مئی کو دو روز ہ دورہ پرکوٹلی پہنچیں گے وزیر اعظم 7مئی دن 11:00بجے ریڈ فائونڈیشن کالج چڑہوئی کا افتتاح ، 4:00بجے آر سی سی پل کھوئیرٹہ کا سنگ بنیاد ،7بجے شام راجہ رائوف خان آف کھوئیرٹہ کی فاتح خوانی کرنے کے بعد رات قیام پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاوس کوٹلی کریں گے وزیر اعظم 8مئی دن 10:00بجے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس میں جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور 4:00بجے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے ۔