Live Updates

نیلم کے عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ‘ الیاس بیگ

عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ‘نیلم کی محرومیوںکا ازالہ کیا جائے گا

ہفتہ 5 مئی 2018 17:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نیلم سردار الیاس بیگ نے کہا ہے کہ نیلم کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ پاکستان میں کپتان عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے کرپٹ حکمران گھر جانا شروع ہو گئے ہیں۔ جلد آزاد کشمیر میں بھی بیساکھیوں کے سہارے قائم حکومت کا بھی دھڑن تختہ ہو گا۔

آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کا نظام ٹھپ ہو کررہ گیاہے ۔گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس کی مثالیں قائم کی جارہی ہیں۔میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے۔ نیلم کے عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ صرف چند ایک مخصوص لوگوں کو نوازا جارہا ہے۔سب سے زیادہ ریونیو دینے والا پسماندہ ضلع کو مزید پسماندگی میں دھکیلا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میںعوامی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔بہت جلد آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آگئی ہے اب آزاد کشمیر میں بھی جعلی حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔پاکستان میں عمران خان اور آزادکشمیری میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدیر کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت قائم ہوگی۔

نیلم کی محرومیوںکا ازالہ کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے ملازمین سے روزگار اور عوام سے نوالہ چھیننے کے سوا کو ئی بڑا کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔ گلوں بٹو ں کا انجام سب کے سامنے ہے ۔ اب کوئی ملک کا پیسہ لوٹنے کی کوشش نہیں کریگا۔اگر کسی نے یہ جسارت کی تو کپتا ن قیادت میں اس کیخلاف جدوجہدکرینگے۔اور نواز شریف کی طرح اپنے انجام تک پہنچائینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات