پی ڈی اے راولاکوٹ کے زیر اہتمام صفائی ستھرائی اور کلیئر پلاننگ کے حوالے سے منعقد تقریب کی تیاریاں جاری

ہفتہ 5 مئی 2018 17:37

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پی ڈی اے راولاکوٹ کے زیر اہتمام 7مئی کو صفائی ستھرائی اور کلیئر پلاننگ کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں بنا کر ان کو انتظامات کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں سردار شوکت شاہین کی سربراہی میں گیار ہ رکنی کمیٹی تیاریوں میں مصروف ہے مہمانون کو دعوت نامہ جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنی نوعیت کی یہ منفرد تقریب ہوگی ادھر چیئرمین پی ڈی اے راولاکوٹ سردار فرہاد علی خان نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان راولاکوٹ پونچھ کی تعمیر وترقی میں گہری دلچپی رکھتے ہیں حکومت نے راولاکوٹ میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے ایک ڈیم کی منظوری دی ہے جس میں سالانہ 1423ملین گیلن پانی سالانہ جمع ہونے کی گنجائش موجود ہوگی اس سے راولاکوٹ کے شہریوں کو پانی کی سہولت میسر آئے گی اور شہر میں پانی کی کمی کوپورا کیاجائے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :