Live Updates

پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں کشمیری قوم مہاجرین کی نشستوں پر ایسی جماعت کو ووٹ دیں جو کفر عالم کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کر سکے ‘

مقبوضہ کشمیر کے مظالم پر پاکستان کے سیاسی لیڈروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 5 مئی 2018 17:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں کشمیری قوم مہاجرین کی نشستوں پر ایسی جماعت کو ووٹ دیں جو کفر عالم کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کر سکے مقبوضہ کشمیر کے مظالم پر پاکستان کے سیاسی لیڈروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ‘پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قربانیاں دینے والوں کے حق میں آواز کی خاموشی برداشت نہیں کی جا سکتی پاکستانی سیاست دانوں نے ہمیشہ کشمیر پر آواز مدہم رکھی کشمیریوں کا خون اتنا سستا نہیں کہ سڑکوں پر بہتا رہے پاکستانی سیاست دان اپنے جلسوں میں ووٹ کی عزت کے ساتھ ساتھ شہیدا کی قربانیوں کی بھی عزت کریں دوہری پالیسی قبول نہیں یہود ونصار کی پالیسی پاکستان میں نہیں چل سکتی کشمیری قوم سیاست دانوں کی تقریروں پر ماتم کندھا ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتیں اپنے جلسوں میں تحریک آزاد ی کشمیر سے منہ موڑ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کی خون سے کھیلے جانے والی ہولی پوری دنیا جان چکی ہے مگر پاکستانی سیاسے دانوں کے منہ سے مذ مت کے الفاظ تک نہ نکلنا افسوس کا مقام ہے ریاست جموں وکشمیر میں غیر ریاستی سیاست نے نواز شریف، زرداری اور عمران خان کے پیچھے نوجوان نسل کو لگا دیا گیا اور تحریک آزادی کشمیر سرد خانے میں دھکیل دی گئی موجودہ ھالات میں صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان پر ڈبل ذمہ داری عائد ہو چکی ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکمرانوں کے ضمیروں کو بھی جگائیں کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو اپنی قیادت پر فخر ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمہ تک آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اپنا کردارادا کر ئے گی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ، علامہ محمدا قبالؒ ، لیاقت علی خانؒ،چوہدری غلام عباس ؒاور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خانؒ کے مشن کی تکمیل کیلئے سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جدو جہد جاری رکھے گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات