ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی صدارت میں ریونیومیٹنگ کا انعقاد

ہفتہ مئی 17:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی صدارت میں ریونیومیٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسمیت اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلداران ونائب تحصیلداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوںکے کیسزجلدنمٹانے کے لیے سماعت واقدامات کریںشہریوںکوریلیف پہنچاناہماری اولین ذمہ داری ہے اسسٹنٹ کمشنرزاپنے اپنے ایریازمیں عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام بہت جلد شروع کیاجا رہا ہے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل سے مستقبل قریب میں لوگوں کو اپنی اراضی کے متعلق نقول فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ طریقے سے دستیاب ہو سکیںگی انتظامی آفیسران حکومت آزادکشمیرکی طرف سے گڈگورننس کی عمل داری کے سلسلہ میںقانون وقاعدے کے مطابق عوامی مسائل حل کریں قانون وانصاف کی بالادستی کے لیے کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا سرکاری املاک کی حفاظت کویقینی بنایاجائے آفیسران دفترمیںحاضری اورڈسپلن کی سوفیصدپابندی کریں اوردفاترمیںآنے والے سائیلین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں عوامی شکایات کابروقت ازالہ کیاجائے ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کی جائے قومی دولت کے بے دریغ استعمال کامحاسبہ کیاجائے حکومتی آمدن کوبڑھایاجائے سرکاری ریونیوبروقت اکھٹے کیے جائیں تا کہ حکومتی اہداف پورے ہو سکیں

متعلقہ عنوان :