شہریوں کی جان ومال اورانہیںضروری سہولیات اورمراعات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے

‘رمضان المبارک کے تقدس کو بحال رکھا جائے قصاب حضرات اپنی دکانوںکے باہرشیشے لگوائیں ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی کا پولیس مجسٹریٹ میٹنگ سے خطاب

ہفتہ مئی 17:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی نے کہاکہ شہریوںکی جان ومال اورانہیںضروری سہولیات اورمراعات فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے رمضان المبارک کے تقدس کو بحال رکھا جائے قصاب حضرات اپنی دکانوںکے باہرشیشے لگوائیںتاکہ گوشت خراب نہ ہوسکے اورگوشت پر مٹی ،مکھی ودیگرچیزیں نہ بیٹھ سکیں قصاب ودیگرتاجرحضرات صاف ستھری،معیاری اورصحت بخش اشیاء سرکاری ریٹس کے مطابق فروخت کریں ‘ غیر معیاری‘ ناقص‘ مضرصحت اورسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء خردونوش بیچنے والوںکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پولیس مجسٹریٹ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔۔پولیس مجسٹریٹ میٹنگ میںایس پی راجہ عرفان سلیم سمیت اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ایچ اوز و دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے کہاکہ رمضان المبارک میں تمام داخلی و خارجی پوائنٹس پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ مشکوک افراد ضلع ہذا میں داخل نہ ہو سکیں رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمتوں و برکتوں والا مہینہ ہے اس کا احترام کرنا ہم سب پر فرض ہے انہوں نے پولیس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں پولیس اہلکاران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا پابند بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے ۔

ایس پی راجہ عرفان سلیم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوٹلی پولیس کے آفیسران،اہلکاران انتہائی محنتی،فرض شناس اورایماندارہیں پولیس آفیسران،اہلکاران اپنی جانوںپرکھیل کراوردن رات ایک کرکے عوام کی جان ومال کی حفاظت کررہے ہیںانشاء اللہ تعالیٰ ضلع کوٹلی کوجرائم سے پاک کرکے دم لونگا۔

متعلقہ عنوان :