Live Updates

کوٹلی کی عوام بجلی کے طویل ترین بریک ڈائون‘پانی کی عدم دستیابی کیخلاف پھٹ پڑی ‘سڑکوں پر نکل آئی

ہفتہ 5 مئی 2018 17:41

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) کوٹلی کے مرکزی انجمن تاجراں صدر ملک یعقوب احمد منہاس کی قیادت میں کوٹلی میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈائونز،کوٹلی شہر میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پھٹ پڑی اور سڑکوں پر نکل آئی ،ہم تاجر حکومت کو سالانہ کروڑوں روپوں کے ٹیکس دیتے ہیں اور اس کے بدلے ہمیں مایوسیاں ملتی ہیں ہمارے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں ،بجلی کی بے جا لوڈشیڈینگ سے کاروباری لوگوں کے نقصانات ہو رہے ہیں ،کوئی سرکاری آفیسر دفتر میں بیٹھنا پسند ہی نہیں کرتا ہے ،شہر کی سڑکیں تباہ حال ہو چکی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے ہم جائے تو جائے کہاں ،کوٹلی کے کچھ سرکاری آفیسرآن کے گلے میں سریا پڑا ہوا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس سریے کو نکالا جائے موجودہ حکومت کے گڈ گورنس کے دعوے سراب ثابت ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے کیے جانے والے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں کتنے بڑے ظلم کی بات ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے ڈیم ہمارے آبائو اجہداد کی قبروں پر بنا اور ہم ہی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اہلیان کوٹلی اب وقت آگیا ہے کہ اپنے حقوق کی خاطر باہر نکلے اور اگر نہیں ملتے تو پھر چھین کر لے گے مگر خاموش نہیں رہے گے ،گورنمنٹ پائیلٹ ہائی سکول سے شروع ہو نے والا احتجاج سموسہ چوک پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہو گیا جس میں مرکزی انجمن تاجراں کے سئینر نائب صدر چوہدری مسعود عارف،نائب صدر راجہ رحیم ،مرکزی کواڈئینیٹر جمیل احمد منہاس ، خداد مارکیٹ کے صدر الیاس رولوی ،سرپرست اعلی خداد مارکیٹ حاجی نصیر احمد قادری ،جنرل سیکرٹری اویس ملک ،سئینر نائب صدر عاشق حسین ،ملک یونس ،مغل مار کیٹ کے صدر معروف مغل اور تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر مرکزی صدر ملک یعقوب احمد منہاس نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہم وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات بھی کرے گے اور اس میں ظالمانہ ٹیکسوں ،بجلی اور پانی کے معاملات پر بات چیت کرے گے ،کوٹلی کی تاجر برادری بجلی کی لوڈ شیڈینگ اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کرتی ہے کوٹلی شہر کے تاجر کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں تاجروں نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں قوم اور حکومت کا ساتھ دیا ہے ہم نے ہمیشہ کسی بھی مشکل کی گھڑی میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے رہے ہیں اور آئیندہ بھی چلے گے رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آرہا ہے اس لیے بجلی کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے اگر کوٹلی میں بجلی ،پانی کا نظام درست نہ کیا گیا تو انجمن تاجران جلد ہی ایک بڑی احتجاجی کال دے گی جس کے لیے تاجر برادری ابھی سے تیاریاں شروع کر دے
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات