فلسطین،اسرائیلی بربریت کی منہ زوری، 1143فلسطینی شہید

اسرائیلی درندوںکی نہتے پر امن فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کی بوچھاڑ

ہفتہ 5 مئی 2018 17:41

ْغزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) فلسطینی غزہ پٹی میں اسرائیلی بربریت سے 11سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے،اسرائیلی درندوں نے نہتے پر امن فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کی بوچھاڑ کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ پٹی کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ جمعہ چار مئی کو ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے میں 1143 فلسطینی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کا سامنا رہا۔ ان زخمیوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد تراسی بتائی گئی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ سرحد پر دس ہزار کے لگ بھگ فلسطینی مظاہرین ٹائر جلانے کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ بھی کرتے رہے تھے۔ تیس مارچ سے ہر جمعے کو ہونے والے ان مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پچاس فلسطینی ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔