واشنگٹن کی خارجہ پالیسی میں تبدیلیوں کی گنجائش موجود ہے،مائیک پومیو

موجودہ دور اکھاڑ پچھاڑ سے عبارت اورطاقت ور قیادت کا متقاضی بھی،ٹرمپ طاقتور سفارتی عمل کے حامی ہیں،وزیر خارجہ

ہفتہ مئی 17:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی خارجہ پالیسی میں تبدیلیوں کی گنجائش موجود ہے،موجودہ دور اکھاڑ پچھاڑ سے عبارت ہے اور ایک طاقت ور قیادت کا متقاضی بھی ہے،موجودہ امریکی صدر طاقتور سفارتی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پومپیو نے ملکی دفتر خارجہ میں امریکی سفارت کاروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت کی مظہر خارجہ پالیسی کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور اکھاڑ پچھاڑ سے عبارت ہے اور ایک طاقت ور قیادت کا متقاضی بھی۔ پوپمیو کے مطابق ایسے حالات میں خطرات کا ہمت اور حوصلے سے سامنا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی سفارت کاروں سے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ موجودہ امریکی صدر طاقتور سفارتی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔