امریکہ،بھارتی باشندے کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے اہلکار کو عمر قید کی سزا،50سال بعد پیرول پر رہائی ممکن

ہفتہ 5 مئی 2018 17:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) بھارتی باشندے کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے امریکی بحریہ کے اہلکار کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی،50سال بعد پیرول پر رہائی ممکن ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کنساس میں ایک ہندوستانی کو گولی مار کر ہلاک اور دیگر 2 افراد کو زخمی کرنے والے امریکی بحریہ کے ایک اہلکار کو سزائے عمر قید سنادی گئی۔

(جاری ہے)

52سالہ ایڈم پورنٹن کورواں سال مارچ میں قتل کا مجرم قراردیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ جرم نفرت کے جرائم میں آتا ہے۔50سال بعد وہ پیرول پر رہا ہوسکتا ہے اور امکان یہی ہے کہ وہ پوری زندگی جیل میں گزارے گا۔ اس نے ہندوستانی نوجوانوں پر یہ کہہ کر حملہ کیا تھا کہ میرے ملک سے نکل جائو۔ وفاقی استغاثہ نے کہا کہ مجرم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا جبکہ وہاں موجود دوسروں کیلئے بھی خطرہ بنا۔