امریکہ،717 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی تفصیلات عام

بجٹ میں روس اور چین کے ساتھ مسابقتی عمل جاری رکھنے، ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت معطل کرنے کی تجویزپیش

ہفتہ 5 مئی 2018 17:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) امریکہ کے 717 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی تفصیلات عام کر دی گئیں،بجٹ میں روس اور چین کے ساتھ مسابقتی عمل جاری رکھنے، ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت عبوری طور پر معطل کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے 717 بلین ڈالر کے نئے سالانہ دفاعی بجٹ کی تفصیلات عام کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

سن 2019 کے لیے مختص دفاعی بجٹ پر ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی اگلے ہفتے سے بحث شروع کرے گی اور اٴْس کے بعد اس کا بقیہ توثیقی عمل مکمل کیا جائے گا۔ اگلے سال کے بجٹ میں روس اور چین کے ساتھ مسابقتی عمل جاری رکھنے کے علاوہ ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت عبوری طور پر معطل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے کا تعلق پینٹاگون کی جانب سے ایوان میں ترک امریکی تعلقات کی موجودہ نوعیت سے متعلق رپورٹ سے ہے۔