ترک فوج کی مدد سے عفرین میں معمول کی زندگی بحال

شامی مہاجرین خوشی خوشیوطن لوٹنے لگے، ترک فوجیوں نے 208 بارودی سرنگیں اور 1 ہزار 129 دستی بموں کو ناکارہ بنایا

ہفتہ 5 مئی 2018 17:43

عفرین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) ترک فوج کی کامیابی کے بعد عفرین میں معمول کی زندگی بحال ہو گئی،شامی مہاجرین خوشی خوشی ترکی سے واپس لوٹنے لگے، عفرین میں ترک فوجیوں نے 208 بارودی سرنگیں اور 1 ہزار 129 دستی بموں کو ناکارہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سالہا سال سے دہشت گرد تنظیموں کے مظالم سے تنگ آتے ہوئے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے شہری خوشی خوشی واپس لوٹ رہے ہیں۔

ترک مسلح افواج کے شامی علاقے عفرین میں شاخ ِ زیتون آپریشن کے بعد علاقے کے مکینوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔خوردنی اشیاء کی ترسیل اور باقاعدگی سے حفظان صحت کی خدمات فراہم کیے جانے والے علاقے میں ترک فوجیوں نے 208 بارودی سرنگیں اور 1 ہزار 129 دستی بموں کو ناکارہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ترک فوجی دستے محفوظ علاقوں کو شہریوں کی واپسی کو ممکن بنانے کے لیے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

ان امور کے ساتھ ساتھ عفرین میں معمول کی زندگی کی بحالی کے لیے ترک آفات و ہنگامی حالات کا ادارہ، ترک ہلال احمر اور اقوام متحدہ شہریوں کو انسانی امداد بہم پہنچانے میں سرگرداں ہیں۔علاوہ ازیں ترک محکمہ صحت کی جانب سے قائم کردہ موبائل اسپتال اور عفرین کے اسپتالوں میں حفظان صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔اس طرح سالہا سال سے دہشت گرد تنظیموں کے مظالم سے تنگ آتے ہوئے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے شہری خوشی خوشی واپس لوٹ رہے ہیں۔