چین میں کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے درکار اوقات میں نصف سے بھی کم کمی کی جائیگی

ہفتہ مئی 17:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) اس امر کو یقینی بنانے کیلئے 2018کے اوآخر تک 36شہروں اور علاقوں میں بزنس رجسٹریشن کیلئے درکار وقت کم کر کے 8.5ایام کے اندر کر دیا جائے گورننس میں الیکٹرونک اور انٹرنیٹ پیلٹ فارموں کا زیادہ بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

سرکاری محکمہ مارکیٹ ریگولیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ما چانگ چی نے گذشتہ روز مرکزی کابینہ کے دفتر انفارمیشن کی طرف سے منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروبار شروع کرنے کیلئے درکار وقت سابقہ 22.9ایام کے مقابلے میں نصف سے زیادہ کر دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ رجسٹریشن کیلئے درکار سٹیم لائن دستاویز اور الیکٹرونک پیلٹ فارموں کے ذریعے کاوبار کی رجسٹریشن میں فروغ دے گی ، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت چین میں کاروبار کرنے میں سہولت میں بہتری کیلئے کوئی دقکقہ فروگزاشت نہیں کر رہی ہے اور اس نے نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے ،سولہ مارچ تک کمپنیوں کی مجموعی تعداد 100ملین سے زیادہ ہو گئی اوسطً ہر روز قریبا 13800کمپنیاں وجود میں آئی ہیں اور اس طرح 2013کی تعداد سے 2گنا ہو گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :