سینیٹر مشاہد اللہ خان جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ فورمز کے 13ویں سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

ہفتہ 5 مئی 2018 17:44

سینیٹر مشاہد اللہ خان جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ فورمز کے 13ویں سیشن ..
اسلام آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان (کل)سوموار سے نیو یارک میں شروع ہونے والے جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ فورمز کے 13ویں سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔پانچ روزہ سیشن میں اقوام متحدہ کے سٹریٹجک پلان برائے جنگلات18۔ 2017 پر عملدرآمدکو زیر بحث لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگلات کیلئے اقوام متحدہ کے مقرر کردہ ہداف سے کوسوں دور ہے۔پاکستان کو جنگلات کیلئے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کی راہ میں متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یو این فورم جنگلات کے رقبے میں اضافے کیلئے ایک موقع اور جنگلات کی پائیدار منیجمنٹ کیلئے بین الاقوامی حمایت فراہم کریگا۔انہوں نے کہا کہ فورم کا بنیادی مقصد جنگلات سے متعلق معاہدوں پر عملدرآمد کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات سے متعلقہ معاملات پر رکن ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ اور پالیسی اور پروگرام کوارڈینیشن بھی فورمز کے مقاصد میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :